Saturday, April 20, 2024

شہبازشریف واپس نہیں آئیں گے ،مگر ہم کھینچ لائیں گے ، فواد چودھری ‏

شہبازشریف واپس نہیں آئیں گے ،مگر ہم کھینچ لائیں گے ، فواد چودھری ‏
May 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وفاق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ  کیا کہ شہباز شریف منتیں کرکے باہر گئے ہیں ۔ ، ان کی حرکتوں سے لگتا نہیں کہ وہ واپس آئیں گے مگر ہم کھینچ لائیں گے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے واضح کردیا یہاں تک پچھلی حکومتوں کے کرتوتوں سے پہنچے ہیں ۔ فواد چودھری نے کہا کہ حکومت کو بھی احساس ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، جب باہر سے اتنے قرضے لئے ہوں تو پھر ادا تو کرنے ہوتے ہیں ۔پچھلی حکومت کا گند کچھ عرصے تک ٹھیک ہو جائیگا۔