Friday, April 26, 2024

شہبازشریف نے کشمیر پر ریفرنڈم کرانے کا وزیراعظم عمران خان کا بیان مسترد کردیا

شہبازشریف نے کشمیر پر ریفرنڈم کرانے کا وزیراعظم عمران خان کا بیان مسترد کردیا
July 24, 2021

لاہور (92 نیوز) ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کشمیر پر ریفرنڈم کرانے کا وزیراعظم عمران خان کا بیان مسترد کردیا۔

شہبازشریف اپنے ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں عمران نیازی آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کر کے پاکستان کے تاریخی اور آئینی موقف سے انحراف کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا، عمران نیازی کے بیان سے وہ خدشات ثابت ہوگئے ہیں جو 5 اگست کے بھارتی اقدامات سے قوم کے سامنے آچکے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا ہے، کشمیریوں کی مرضی اور مشاورت کے بغیر کوئی حل ان پر ٹھونسنا بھارت کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔