Friday, April 26, 2024

شہبازشریف نے ڈھٹائی کے ساتھ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ، فردوس عاشق اعوان

شہبازشریف نے ڈھٹائی کے ساتھ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ، فردوس عاشق اعوان
December 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا شہبازشریف نے ڈھٹائی کے ساتھ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی۔ اپوزیشن لیڈر کے الزامات کا جواب دیتےہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کسی مقدمے میں  ضمانت ہونے کا مقصد یہ نہیں کہ بے گناہ ثابت ہو گئے۔ فردوس عاشق اعوان نے شہبازشریف کو ان کا حسب نسب بتانے کی وارننگ بھی دے دی۔ ادھر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا آپ اتنے ہی بے گناہ ہیں تو بچوں سے باہر کیوں بیٹھے ہیں۔ فیاض چوہان نے مزید کہا ان کا چھوڑا خسارہ عمران خان کی کاوشوں سے سرپلس ہو گیا۔ حکومتی وزرا نے شہبازشریف کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے ان سے فوری پاکستان آکر کیسز کا سامنا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔