Saturday, May 18, 2024

شہبازشریف نے وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہا ، وہ اپنا ماضی بھول گئے ہیں ، فواد چودھری

شہبازشریف نے وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہا ، وہ اپنا ماضی بھول گئے ہیں ، فواد چودھری
January 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا شہبازشریف نے وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہا ۔ وہ اپنا ماضی بھول گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا گفتگو میں کہا اپوزیشن کا رویہ بازاری لگتا ہے۔ جن کے چہروں پر ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون ہے ساہیوال واقعہ پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ مراد علی شاہ خود ڈوبنے لگے تو ملک ٹوٹتا نظر آنے لگ گیا۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حزب اختلاف وزیراعظم کا احترام کرے۔،فقرے نہ کسے۔ ایوان کو مچھلی منڈی نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا منسٹر انکلیو میں رہنے والے ایک صاحب ایسا پروٹوکول لے رہے ہیں جو کسی وزیر کو نہیں ملتا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پارلیمنٹ چلانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے پروٹوکول پر بھی تنقید کی اور کہا شہبازشریف وزیروں والا پروٹوکول لے رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے وفاق کے ساتھ سندھ کے سیاسی محاذ کو بھی سنبھالا۔ کہا پاکستان کو خطرہ ہے نہ سندھ کو۔ مراد علی شاہ بھی دورے کرتے ہیں اور آصف زرداری بھی۔ سندھ والوں کے دل کمزور ہیں۔ خطرہ ملک کے غداروں کو ہے۔