Saturday, April 20, 2024

شہبازشریف نے وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو ٹیکس کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کر دیا

شہبازشریف نے وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو ٹیکس کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کر دیا
July 9, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ناروے میں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کوٹیکس پر تاجروںکے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کےلئے ہمدردانہ غور کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مزید کہا کہ تاجر برادری ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے مسائل کے حل کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔