Friday, April 26, 2024

شہبازشریف نے زلزلے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا

   شہبازشریف نے زلزلے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا
October 27, 2015
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کا زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کے  لواحقین کی مالی مدد کا اعلان ، پنجاب میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا کو 5 لاکھ روپے فی کس دیئے جائینگے جبکہ شدید زخمیوں کی ایک، ایک لاکھ روپے فی کس مالی مدد کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زلزلے سے صوبہ پنجاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کےلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے ، ورثا کی پانچ پانچ لاکھ روپے فی کس مالی امداد کی جائے گی جبکہ زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔