Sunday, September 8, 2024

 شہبازشریف نے جھولا گرنے کے افسوس ناک واقعے پر ڈی سی او ساہیوال کو معطل کر دیا

 شہبازشریف نے جھولا گرنے کے افسوس ناک واقعے پر ڈی سی او ساہیوال کو معطل کر دیا
July 8, 2016
  لاہور(92نیوز)پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جھولا گرنے کے افسوس ناک واقعے پر  ڈی سی او ساہیوال کو معطل کردیا  اور  وا قعے کی  رپورٹ  طلب کرلی  جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ایک ایک لاکھ روپے  امداد کا اعلان  بھی کیا ۔ تفصیلات کےمطابق  وزیراعلیٰ شہبازشریف  بغیر پروٹوکول. پبلک وین  میں ساہیوال کے  تحصیل  ہیڈ کوارٹرز  اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے جھولا گرنے سے زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کی۔ وزیر اعلیٰ کے  آنے پر  لواحقین نے غیر مناسب  طبی انتظامات پر  شکایات کے انبار لگا دئیے جس پر  وزیراعلیٰ نے اسپتال انتظامیہ پر  شدیدبرہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے سفید کوٹ نہ پہننے پرایم ایس اور دیگر ڈاکٹروں کی سرزنش بھی  کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  نے حادثے کی  تین  روز میں  رپورٹ  طلب کرتے ہوئے  زخمی  بچوں کو ایک ایک لاکھ روپے  امداد  دینے کا اعلان  بھی کیا  عید کے دوسرے روز ساہیوال کے کنعان پارک میں لگا  کشتی  جھولا  اچانک   ٹوٹ  گیا جس سے  پانچ  خواتین سمیت باسٹھ  بچے زخمی ہوگئے  تھے ۔ زخمیوں میں  سے چار کو  تشویش نا ک  حالت میں  لاہور  منتقل کر دیا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات  میں  جھولے میں گنجائش سے زیادہ بچے سوار تھے جو  حادثے کا باعث بنا تھانہ سٹی نے  پارک  انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ  افراد کو گرفتار کر لیا۔