Saturday, May 18, 2024

شہبازشریف مرکزی حکومت بچاتے بچاتے اپنی بھی نہ کھو بیٹھیں، پانامہ پر وزیراعظم پارلیمنٹ کو مطمئن کریں: محمود الرشید

شہبازشریف مرکزی حکومت بچاتے بچاتے اپنی بھی نہ کھو بیٹھیں، پانامہ پر وزیراعظم پارلیمنٹ کو مطمئن کریں: محمود الرشید
May 13, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلی پنجاب کی غیرحاضری کے خلاف مذمتی قرار جمع کرا دی۔ میاں محمودالرشید کہتے ہیں کہ شہبازشریف مرکزی حکومت بچاتے بچاتے اپنی بھی نہ کھو بیٹھیں۔ پانامہ لیکس پر وزیراعظم پارلیمنٹ کو مطمئن کریں۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مطالبات پر حکومت کو سرتسلیم خم کرنا پڑیگا۔ نوازشریف حزب اختلاف کے سات سوالات کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جو بات بھی کرتے ہیں عوامی دبائو اور اپوزیشن کے دبائو پر ہٹ جاتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں پالیسی بیان نہیں بلکہ قوم کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کن کاموں میں مصروف ہیں۔ بھاگ دوڑ سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف مرکزی حکومت بچاتے بچاتے اپنی بھی نہ کھو دیں۔ متحدہ اپوزیشن نے ایوان میں پیش نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔