Saturday, May 11, 2024

شہبازشریف لوگوں کو اسلام آباد بلونے کی بجائے بھائی کو پاکستان واپس بلائیں، فواد چودھری

شہبازشریف لوگوں کو اسلام آباد بلونے کی بجائے بھائی کو پاکستان واپس بلائیں، فواد چودھری
August 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف لوگوں کو اسلام آباد بلونے کی بجائے اپنے بھائی کو پاکستان واپس بلائیں۔

شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ، ن لیگ نے ایک بھی لفظ افغانستان کیلئے نہیں کہا، شہباز شریف سیاست کو چھوڑیں اور اپنے وکیلوں سے مشورے کریں۔

اُنہوں نے مزید کہا، مضبوط کیسز کی وجہ سے لگتا نہیں کہ شہباز شریف زیادہ دیر تک جلسوں سے خطاب کر سکیں گے۔