Friday, April 26, 2024

شہبازشریف فیملی کے خلاف اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ ریفرنسز کی سماعت 24 فروری تک ملتوی

شہبازشریف فیملی کے خلاف اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ ریفرنسز کی سماعت 24 فروری تک ملتوی
February 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) شہبازشریف فیملی کے خلاف اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ ریفرنسز کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام شہبازشریف اور حمزہ شہباز کولے کر پیش ہوئے۔ دو گواہان کے بیانات قلمبند کرکے عدالت نے 25 فروری کو مزید گواہان کو طلب کر لیا۔

شہباز شریف نے عدالت کی اجازت ملنے پر سینیٹ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے۔

دوسری جانب فاضل جج کی ہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت بغیر کارروائی 24 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

مسلم لیگ ن کے کارکن پولیس کے ساتھ ہاتھ پائی سے باز نہ آئے۔ کارکن قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔