Wednesday, April 24, 2024

شہبازشریف فیملی کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس،غیرملکیوں کےنام سامنے آگئے

شہبازشریف فیملی کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس،غیرملکیوں کےنام سامنے آگئے
July 16, 2020
لاہور (92 نیوز) شہباز شریف اور انکی فیملی کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت، شہباز شریف فیملی کیخلاف موصول ریکارڈ میں غیر ملکی شخصیات بھی سامنے آگئیں۔ دستاویزات کے مطابق غیر ملکی شخصیات نے کروڑوں روپے بیرون ملک سے بھجوائے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ شہباز شریف ، فیملی ، مبینہ منی لانڈرنگ کیس ، غیر ملکیوں کے نام ، سامنے آنے لگے ، اسلام آباد ، 92 نیوز شہباز شریف فیملی کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں غیر ملکی افراد کے نام بھی سامنے آنے لگے، دستاویزات کے مطابق شہبازشریف فیملی کے اراکین کو غیر ملکی شخصیات نے 4 کروڑ 31 لاکھ 36 ہزار 541 روپے منتقل کیے۔ نہیان بن مبارک النہیان، موسیٰ شمع السودیس،عبدالمناف کنزائی اور دیگر نے رقوم منتقل کیں، نہیان بن مبارک النہیان نے10 فروری 2014 کو سلمان شہباز کو نواسی لاکھ 63 ہزار 585 روپے منتقل کیے۔ موسیٰ شمع السودیس نے سلمان شہباز کو 18 جولائی 2012 کو ٹرانزیکشن کیں اور93 لاکھ 87 ہزار 972 روپے منتقل کیے۔ عبدالمناف کنزائی نے یکم مئی 2007 میں 99 لاکھ 33 ہزار 121 روپے سلمان شہباز کو منتقل کیے، جبکہ محمد اویس عرب نے 2 ٹرانزیکشن میں 95 لاکھ 69 ہزار 169 روپے منتقل کیے۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی افراد کی جانب سے رقوم سے متعلق سلمان شہباز اور نصرت شہباز سے تفتیش درکار ہے، ان افراد نے بھاری رقوم کس غرض سے بھیجیں شریف فیملی نے تاحال نہیں بتایا۔