Wednesday, April 24, 2024

شہبازشریف فیملی کی منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کے نام رقوم منتقلی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

شہبازشریف فیملی کی منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کے نام رقوم منتقلی کی تفصیلات سامنے آ گئیں
July 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) شہباز شریف فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی۔ 92 نیوز منی لانڈرنگ میں ملوث شخص منظور احمد کے نام پر رقوم منتقلی کی تفصیلات سامنے لے آیا۔ شہباز شریف فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ میں منظور احمد نامی فرد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہو گیا۔ نیب دستاویزات کے مطابق منظور احمد کے نام سے 1 کروڑ 60 لاکھ 86 ہزار 435 امریکن ڈالرز منتقل ہوئے جو کہ 12 ٹرانزیکشنز پر مشتمل ڈالرز پاکستانی روپوں میں 8 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار 141 روپے بنتے ہیں۔ منظور کے نام سے 2007 اور 2008 میں سلمان شہباز، حمزہ شہباز اور رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کو 9 لاکھ 7 ہزار 15 ڈالرز منتقل ہوئے جو پاکستانی 6 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 524 بنتے ہیں۔ حمزہ شہباز کو 1 لاکھ 67 ہزار 980 ڈالرز کی ٹرانزیکشن ہوئی جو پاکستانی 1 کروڑ 1 لاکھ 24 ہزار 155 روپے بنتے ہیں۔ رابعہ عمران کے اکاؤنٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار 920 ڈالرزمنتقل ہوئے جنکی مالیت 1 کروڑ 70 لاکھ 83 ہزار 696 روپے ہے۔