Friday, May 17, 2024

شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ ریفرنس، وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق کا ٹی ٹیز لگوانے کا اعتراف

شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ ریفرنس، وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق کا ٹی ٹیز لگوانے کا اعتراف
November 7, 2020
لاہور (92 نیوز) شہبازشریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق کا بیان سامنے آگیا۔ بطور منی ایکسچینجر حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں ٹی ٹیز لگوانے کا اعتراف کرلیا۔ شہبازشریف فیملی ، منی لانڈرنگ ریفرنس ، وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق ، ٹی ٹیز ، اعتراف ، 92 نیوز ملزم شاہد رفیق نے بیان اعتراف کیا کہ شہباز شریف،نصرت شہباز اور سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔ 24 لاکھ 30 ہزار 145 امریکی ڈالر کی ٹی ٹیز لگوائیں، تمام رقم کی ٹی ٹیز حمزہ شہباز،سلیمان شہباز اور رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں لگوائی گئیں۔ رقم پاکستان سے برطانیہ ارسال کی گئی۔ وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق نے بیان میں مزید کہا کہ یہ ساری رقم پاکستان میں قاسیم قیوم اور اسکے ملازم مختار احمد اور محمد رفیق فراہم کرتے تھے۔ مجھے حمزہ شہباز اور اسکے ورکرز کیمشن دیتے۔ آفتاب احمد برطانیہ سے بینک الفلاح سرکلر روڈ میں حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں پیسے بھیجتا تھا۔ میں نے سچائی بیان کردی ہے اور مجھے معاف کر دیا جائے۔