Thursday, May 2, 2024

شہبازشریف سے چودھری نثارکی ملاقات ،وزیراعلیٰ کا رات گئے قذافی سٹیڈم کا دورہ سکیورٹی صورتحال پراظہار اطمینان

شہبازشریف سے چودھری نثارکی ملاقات ،وزیراعلیٰ کا رات گئے قذافی سٹیڈم کا دورہ سکیورٹی صورتحال پراظہار اطمینان
March 5, 2017
لاہور(92نیوز)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سےوزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات  کی ہے ۔  پی ایس ایل فائنل  کیلئے کئے جانیوالے اب تک کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔ تفصیلات کےمطابق اس ملاقات میں شہبازشریف نے وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی جانب سے فائنل کے سکیورٹی انتظامات کیلئے بھر پورتعاون پر وفاقی وزیرداخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سکیورٹی پر سمجھوتہ کئے بغیر ہروہ اقدام اٹھایا جائیگا جس سے شہریوں کے روز مرہ معمولات میں کوئی رکاوٹ نہ پڑے۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نےاپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے فائنل کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پر بے بنیاد بیان کو مسترد کر دیا۔ شہبازشریف اور چوہدری نثار نے کہا کہ فائنل میچ کیلئے60 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ میگا ایونٹ کے سکیورٹی انتظامات پر سیاست چمکائی جا رہی ہے سکیورٹی انتظامات کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے اور ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہےاتنے بڑے ایونٹ کیلئے تقریباً 10 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں جو لاہو رجیسے بڑے شہر میں میگاایونٹ کرانے کیلئے قطعاً زیادہ نہیں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ شہباز شریف نے رات گئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا ہے اور وہاں پر انتظامات اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ لی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے سکیورٹی اداروں کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ قذافی سٹیڈیم میں دورے کے موقع پر وزیرقانون رانا ثنااللہ اور چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی بھی ان کے ہمراہ تھے  ۔