Friday, May 3, 2024

شہبازشریف سے پی اے سی کی چیئرمین مین شپ واپس لینے پر چہ مگوئیوں کا بازار گرم

شہبازشریف سے پی اے سی کی چیئرمین مین شپ واپس لینے پر چہ مگوئیوں کا بازار گرم
May 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) شہبازشریف سے پی اے سی کی چیئرمین مین شپ واپس لینے پر ملک بھر میں چہ مگوئیوں کا بازار گرم ہو گیا۔ ن لیگ کے اچانک فیصلوں نے کئی سوالات اٹھا دئیے۔ کیا شہباز شریف واپس آئیں گے؟؟  سوال زبان زدعام ہو گیا۔ علاج کی غرض سے گئے شہباز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا، ۔۔وطن واپسی میں تاخیر ہونے پر بھی کچھ تو پردہ داری ہے؟۔ شہباز شریف پاکستان سے بے چین ہو کر لندن گئے لیکن وہاں بھی چین نہ پایا۔ لیگی صدر صحافیوں کے سوالوں سے پریشان ہیں۔ وطن واپس کب جائیں گے کے سوال پر شہباز شریف کی مکمل خاموشی ہے، کچھ کہے بغیر روانہ ہو گئے۔ شہباز شریف گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کچھ پریشان بھی نظر آئے۔