Thursday, April 25, 2024

شہبازشریف سے تفتیش کے لیے نیب ٹیم کی کوٹ لکھپت جیل آمد

شہبازشریف سے تفتیش کے لیے نیب ٹیم کی کوٹ لکھپت جیل آمد
April 13, 2021

لاہور (92 نیوز) شہبازشریف سے تفتیش کے لیے نیب ٹیم کی کوٹ لکھپت جیل آمد ہوئی۔ لاہور میں احتجاج کے باعث ٹیم کا ایک رکن نہ پہنچ سکا۔

شہبازشریف کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔ نیب راولپنڈی میں شہباز شریف کے خلاف  ایک اور کیس کھل گیا۔ ذرائع کے مطابق دو رکنی تحقیقاتی ٹیم کا ایک رکن کوٹ لکھپت جیل پہنچا، دوسرا احتجاجی مظاہروں کے باعث نہ پہنچ سکا جس کے باعث بغیر تحقیات کے واپس جانا پڑا۔ ٹیم شہبازشریف سے تحقیقات کے لئے دوبارہ پہنچے گی۔ نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر حماد حسن نیازی اور ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالمجید شامل ہیں۔

نیب کی جانب سے  طلعت مسعود کی بطور سربراہ پنجاب کوآپریٹوبینک تعیناتی کیس میں شہباز شریف  کو شامل تفتیش  کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا پنجاب کوآپریٹیو بینک کے صدر سید طلعت محمود کی تعیناتی میں بےضابطگیاں سامنے آئی تھیں،جس کے بعد احتساب عدالت نے نیب ٹیم کو شہباز شریف سے جیل میں تحقیقات کی اجازت دی تھی۔

شہبازشریف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔