Friday, May 3, 2024

شہبازشریف سعودی عرب سے بھجوائے گئے خصوصی طیارے میں سعودی عرب روانہ

شہبازشریف سعودی عرب سے بھجوائے گئے خصوصی طیارے میں سعودی عرب روانہ
December 27, 2017

لاہور( 92 نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی عرب سے بھجوائے گئے خصوصی طیارے میں سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔  شہباز شریف اہم سعودی شخصیات سے خصوصی  ملاقاتیں اور عمرہ ادا کریں گے۔

نون لیگ کے سربراہ نواز شریف کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزدگی کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف عالمی سیاست میں بھی اہمیت اختیار کر گئے ہیں ۔

بدھ کی شام وزیر اعلیٰ  پنجاب کی سعودی عرب کے لیے ہنگامی روانگی سیاسی اورسفارتی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب بابِ پاکستان کے افتتاح سمیت دیگر تمام مصروفیات ترک کر کے سعودی عرب روانہ ہوئے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہمراہ لے جانے کے لیے سعودی حکومت نے خصوصی طیارہ بھیجا ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ شہباز شریف اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ اس دورے کے دوران عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے ۔

اِس سے پہلے گزشتہ ہفتےسعودی سفیر سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے متعدد ممالک کےہائی کمشنرز اورسفارتکاروں نے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔