Friday, April 26, 2024

شہبازشریف دم کرنے میں کامیاب ہو گئے ، نواز کیلئے 24تاریخ اہم ہے،شیخ رشید

شہبازشریف دم کرنے میں کامیاب ہو گئے ، نواز کیلئے 24تاریخ اہم ہے،شیخ رشید
December 22, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر ریلوے  شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف  دم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن نواز شریف کیلئے  24 تاریخ اہم ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ سب سے بڑے چور کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا ، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا گیا ہے ، ملک لوٹنے والے معزز بن گئے ۔ وزیر ریلوے نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ریمانڈ کےدوران پروڈکشن آرڈر کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔وزیر ریلوے نےآئندہ سال مزید 20 نئی ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ  مشکل دور ہے لیکن حالات بدلنے کا مکمل یقین ہے، جلال آباد سے پشاور ریلوے ٹریک کی فزیبلٹی بنا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ   گوادر پورٹ دنیا کی6بڑی بندرگاہوں میں شمار ہوتی ہے،گوادر چابہار کی نسبت بہت بڑی بندرگاہ ہے،گوادر پر بیک وقت 186جہازلنگرانداز ہوسکتے ہیں۔