Saturday, April 20, 2024

شہبازشریف خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ لندن پہنچ گئے

شہبازشریف خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ لندن پہنچ گئے
May 30, 2016
لندن(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ لندن پہنچ گئے ہیں شہباز شریف کےہیتھرو ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے ۔ تفصیلات کےمطابق  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف  خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ لندن میں ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچے جہاں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد پہلے سے ہی موجود تھی ۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے آمنے سامنے آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے شدید دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی  جس کے باعث وزیراعلیٰ میڈیا سے بات چیت کئے بغیر وہاں سے روانہ ہو گئے۔