Wednesday, April 24, 2024

شہبازشریف اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مقرر، نوٹیفکیشن جاری

شہبازشریف  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مقرر، نوٹیفکیشن جاری
August 20, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مقرر کر دیا گیا۔شہباز شریف کی بطور قائد حزب اختلاف تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ عام انتخابات 2018 میں  مطلوبہ نشستیں حاصل نہ ہونے کے باعث شہباز شریف وزیراعظم پاکستان تو نہ بن سکے مگر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ضرور  بن گئے ، وزیراعظم کے انتخاب کیلئے  پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف کو ووٹ دینے سے دو ٹوک انکار کر دیا گیا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی  نے عام انتخابات میں کم نشستیں ملنے پر متحدہ  اپوزیشن بنائی مگر یہ اتحاد زیادہ دیر تک نہ چل سکا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے  اسپیکر  کے انتخابات  میں پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا مگر پاکستان پیپلزپارٹی نے وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کو ووٹ نہ دیا۔ وزارت عظمیٰ کی ووٹنگ کیلئے  پیپلزپارٹی نے موقف اپنایاتھا کہ شہباز شریف کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وزارت عظمیٰ کیلئے جماعت میں  سے کوئی اور شخص نامزد کریں مگر ن لیگ نے بات نہ مانی ۔ دوسری جانب اب پاکستان پیپلزپارٹی صدر کے انتخابات کیلئے اپنے امیدوار اعتزاز احسن کیلئے مسلم لیگ ن سے حمایت  طلب کر رہی ہے مگر ن لیگ وزارت عظمیٰ کے انتخابات  کے معاملے پر پیپلزپارٹی کو آئینہ دکھانے کے موڈ میں نظر آتی ہے ۔