Friday, May 10, 2024

شہبازشریف اور نوازشریف کا ٹیلیفونک رابطہ، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

شہبازشریف اور نوازشریف کا ٹیلیفونک رابطہ، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
June 14, 2021

لاہور (92 نیوز) صدر ن لیگ شہبازشریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ قومی اور پنجاب اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نوازشریف نے شہبازشریف کو پارلیمنٹ میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے ساتھ چلنے کی اجازت دے دی۔

ادھر حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی۔ عدالت نے سماعت آٹھ جولائی تک  ملتوی کردی۔