Friday, April 19, 2024

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت 10 جولائی تک منظور

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت 10 جولائی تک منظور
June 21, 2021

لاہور (92 نیوز) شوگراسکینڈل کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو 10،10 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے 10 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ سیشن کورٹ لاہور نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ 

سیشن کورٹ لاہور میں شوگر اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 10،10 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے 10 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

شہباز شریف نے روسٹر م پر آکر بتایا کہ سمجھ نہیں آرہی ہے مجھے کیوں نوٹس بھیجا گیا۔ جیل میں بھی کہا تھا کہ میرا شوگر اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاتارڑ نے میڈیا سے بات چیت میں الزام لگایا کہ عمران خان نے کال اپ نوٹس شہزاد اکبر کے ذریعے بھجوائے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی شوگر ملز کی ایف بی آر ٹیکس آڈٹ کے نوٹس کے خلاف درخواست متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نمٹا دی۔