Friday, March 29, 2024

شہبازشریف اور بلاول بھٹو کی کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

شہبازشریف اور بلاول بھٹو کی کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
September 5, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن رہنماء شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی۔

اپوزیشن رہنماء شہبازشریف نے مستونگ خودکش دھماکے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی صورت حال کا خراب ہونا فکرمندی اور پریشانی کا باعث ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان اب نیشنل ایکشن پلان کو سرد خانے میں رکھنے کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے بلاول بھٹو نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔