Friday, April 26, 2024

شہباز گل کو پنجاب کے تمام محکموں میں انسپکشن کا اختیار مل گیا

شہباز گل کو پنجاب کے تمام محکموں میں انسپکشن کا اختیار مل گیا
March 31, 2019

لاہور ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنے ترجمان پر مہربان ہو گئے ، شہباز گل کو پنجاب حکومت کے تمام محکموں میں انسپکشن کا اختیار مل گیا۔

تمام محکموں اور اعلیٰ بیوروکریسی کو خصوصی مراسلہ جاری کردیا گیا، شہباز  گل کہتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے مجھے مختلف اداروں  کے دورے کا حکم دیا ہے ۔

شہباز گل  کا کہنا تھا کہ  دوروں کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ  صاحب کو پیش کروں گا، وزیراعلیٰ عوام سے براہ راست رابطے پر یقین رکھتے ہیں۔