Thursday, March 28, 2024

شہباز گل کا یوسف رضا گیلانی سے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونیکا مطالبہ

شہباز گل کا یوسف رضا گیلانی سے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونیکا مطالبہ
March 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوجائیں۔

اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے ردعمل میں کہا، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی خریدو فروخت کی شرمناک ویڈیو سامنے آئی، آج یہ بات ثابت ہوگئی سینیٹ کا الیکشن صاف شفاف نہیں ہونے دیں گے۔

شہباز گل نے کہا، سپریم کورٹ سے نااہل سابق وزیراعظم کا بیٹا ووٹ کا بھاؤ تاؤ بتا رہا ہے، یوسف رضا گیلانی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر ہٹائے گئے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو پر نوٹس لے اور انہیں نااہل قرار دے۔