Friday, May 3, 2024

شہباز گل کا ناصر حسین اور سعید غنی پر دروغ گوئی کا الزام

شہباز گل کا ناصر حسین اور سعید غنی پر دروغ گوئی کا الزام
May 2, 2020

اسلام آباد  ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل نے  سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین  اور سعید غنی پر دروغ گوئی کا الزام عائد کر دیا ، کہا کہ وفاق نے مطلوبہ طبی سامان بروقت سندھ حکومت کوپہنچا دیا تھا۔

سندھ کے صوبائی وزرا ناصر  حسین اور سعید غنی کی جانب سے  وزیر اعظم پر تنقید کے بعد وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل  میدا میں آئے اور دونوں صوبائی وزرا پر دروغ گوئی کا الزام عائد کر دیا ، شہباز گل کاکہنا ہے کہ سندھ کو بوقت  پہنچائے گئے طبی سامان میں  77 زار سے زائد ٹیسٹنگ کٹس،پانچ لاکھ فیس ماسک ، تین لاکھ سرجیکل ماسک ، 30 ہزار این  95 ماسک شامل ہیں ، صوبائی وزرا جھوٹ بولنے سے قبل حقائق کا مطالعہ کر لیں ۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ  سندھ کو سپلائی کئے گئے طبی سامان کی فہرست بھی جاری کی ، مگر  سندھ حکومت کے وزراء مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں ، سینی ٹائزرز ، باڈی بیگز ، سیفٹی باکسز ، دستانے اور خصوصی گلاسز فاہم کئے گئے ۔