Wednesday, May 1, 2024

شہباز گل کا بلاول کے چیلنج کا جواب، جیک آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حالت زار منظر عام پر لے آئے

شہباز گل کا بلاول کے چیلنج کا جواب، جیک آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حالت زار منظر عام پر لے آئے
June 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول زرداری کے چیلنج کا جواب دیدیا۔ جیک آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حالت زار منظر عام پر لے آئے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے اسپتالوں کو بہترین قراردیا تو ڈاکٹر شہباز گل پی پی قیادت کے دعوئوں کی قلعی کھولنے جیک آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے جیک آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حالت زار منظر عام پر لاتے ہوئے کہا جیکب آباد ڈسٹرکٹ کا سب سے بڑا ہسپتال کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ یہاں کورونا تو دور کسی عام مرض کا علاج بھی ممکن نہیں۔ خطرہ ہے کہ کارڈیالوجی سنٹر کی چھت کسی لمحے سر پر نہ آن گرے۔ معاون خصوصی کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت صرف پریس کانفرنس اور بیانات تک محدود ہے۔ زمینی حقائق یہ ہیں کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور بے حسی نے سندھ کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔