Tuesday, April 23, 2024

شہباز گل پر لاہور ہائیکورٹ کے باہر لیگی کارکن نے انڈا پھینک دیا

شہباز گل پر لاہور ہائیکورٹ کے باہر لیگی کارکن نے انڈا پھینک دیا
March 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل پر لاہورہائیکورٹ کے باہر لیگی کارکن نے انڈا پھینک دیا، چہرے پر سیاہی بھی پھینکی۔

لاہورہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈا پھینکنے والے شخص پر تشدد کیا، پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا۔

شہبازگل بولے بوکھلائی ہوئی اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی، ہم گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے، اگلی مرتبہ سیاہی پھینکی تو مریم نواز کے گھر کے باہر پریس کانفرنس کریں گے۔