Friday, May 17, 2024

شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھیکنے والے تینوں ملزمان کی ضمانت منظور

شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھیکنے والے تینوں ملزمان کی ضمانت منظور
March 24, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھیکنے والے تینوں ملزمان کی ضمانت منظور ہو گئی۔

لاہور کی مقامی عدالت نے پچاس پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض تینوں کی ضمانت منظور کی ۔

مسلم لیگ ن کے تینوں کارکنوں نے پندرہ مارچ کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکی تھی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈا پھینکنے والے شخص پر تشدد کیا تھا ، پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا تھا ۔ شہبازگل کا کہنا تھا بوکھلائی ہوئی اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی، ہم گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے، اگلی مرتبہ سیاہی پھینکی تو مریم نواز کے گھر کے باہر پریس کانفرنس کریں گے۔