Thursday, March 28, 2024

شہباز فیملی کے خلاف ٹی ٹی ریفرنس منظوری کیلئے نیب اسلام آباد بھجوانے کا فیصلہ، ذرائع

شہباز فیملی کے خلاف ٹی ٹی ریفرنس منظوری کیلئے نیب اسلام آباد بھجوانے کا فیصلہ، ذرائع
February 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) شہباز شریف فیملی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹی ریفرنس منظوری کیلئے نیب اسلام آباد بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ریفرنس اگلے ماہ دائر ہونے کا امکان ہے۔ نیب لاہور نے ٹی ٹی کیس میں ٹھوس شواہد حاصل کر لیے۔ ٹرانزیکشنز کے ذریعے تین سے چار ارب روپے ٹرانسفرہونے کے ثبوت مل گئے۔ ٹی ٹی کیس سٹیٹ بینک سے آنے والی ایس ٹی آر رپورٹ کی بنیاد پر شروع کیا گیا۔ ذرائعلاہور: ذرائع کے مطابق ریفرنس میں شہبازشریف، سلمان، حمزہ شہباز، نصرت شہباز کے علاوہ دونوں بیٹیوں کے نام بھی شامل ہیں۔