Sunday, May 12, 2024

شہباز شریف کے چیمبر میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس، منی بجٹ کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

شہباز شریف کے چیمبر میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس، منی بجٹ کے خلاف احتجاج کا فیصلہ
January 23, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) شہباز شریف کے چیمبر میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس  ہوا جس میں منی بجٹ کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت آج منی بجٹ پیش کرے گی جس کے خلاف   اپوزیشن کے رہنماؤں نے اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف کے چیمبر میں  اجلاس کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پیش کئے جانےو الے منی بجٹ کے خلاف ایوان کے اندر بھرپور احتجاج کیا جائے گا لیکن واک آؤٹ نہیں کیا جائےگا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی  کے رہنما سید خورشیدشاہ نے کہا کہ سال کے تیسرے بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے  ۔ مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے ، سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار استعفیٰ دیں ۔