Friday, April 19, 2024

شہباز شریف کے ضمانتی مچلکے منظور ہو گئے

شہباز شریف کے ضمانتی مچلکے منظور ہو گئے
June 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) شہباز شریف کے ضمانتی مچلکے منظور ہو گئے۔ شہباز شریف نے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیے۔

پچیس ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور شوگر کمیشن کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز ایف آئی اے آفس میں پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز ایف آئی اے پیشی کے لیے مال روڈ پر پہنچے تو کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ ایف آئی اے کی چار رکنی ٹیم نےان سے تحقیقات کیں۔

میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے کہا کہ جتنے مرضی جتن کر لیں ناکامی اور رسوائی شہزاد اکبر کا مقدر بنے گی۔

ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بیس سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی بھجوایا گیا تھا۔

اس سے پہلے شہباز شریف اور حمزہ شہباز ضمانتی مچلکوں پر دستخط کے لیے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سید علی عباس کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو تین روز میں دس ، دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔