Saturday, May 18, 2024

شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
February 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد  کر دی گئی ،  آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نام عارضی امیگریشن لسٹ میں شامل کردیا گیا، ‏وزارت داخلہ نے ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے سمری بھی تیار کرلی۔ ریلیف کے بعد شہباز شریف کو دھچکہ، عارضی امیگریشن لسٹ میں شامل افراد پر  30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔ نیب کی سفارش پر وزارت داخلہ نے ملزم کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل کرنے کیلئے سمری تیار کرلی۔ سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائے گی ۔  شہباز شریفرمضان شوگر ملز اور آشیانہ اسکینڈل میں ضمانت پر ہیں۔