Wednesday, April 24, 2024

شہباز شریف کیسے منع کرتے ، میٹنگ اسپیکر نے بلائی تھی ، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کیسے منع کرتے ،  میٹنگ  اسپیکر نے بلائی تھی ، مریم اورنگزیب
July 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے فواد چودھری جھوٹ بول رہے ہیں۔ شہباز شریف کیسے منع کرتے میٹنگ اسپیکر نے بلائی تھی۔

مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا شہباز شریف نے کسی  کو کوئی پیغام نہیں بھیجا ۔ فواد چودھری کے پاس کوئی سرکاری دستاویز ہے جس میں شہباز شریف نے منع کیا ہو ؟، شہباز شریف یا شہباز شریف کے دفتر کی کوئی سرکاری خط و کتابت ہے تو دکھائیں؟

 مریم اورنگزیب نے کہا کیا عمران خان کورونا کی نیشنل پارلیمانی میٹنگ سے شہباز شریف کے کہنے پہ چلے گئے تھے ؟ قومی اہمیت اور سلامتی کے دیگر معاملات پر عمران صاحب کیا شہباز شریف کے کہنے پر نہیں آئے تھے؟ نیشنل کمشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کی تعیناتی کے لئے مشاورت سے بھی شہباز شریف نے عمران صاحب کو منع کیا تھا؟ نیشنل کمشن آن ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن کی تعیناتی کے لئے مشاورت سے بھی شہباز شریف نےاس عمران صاحب کو منع کیا تھا؟ الیکشن کمشن کے ارکان کے تقرر کے لئے مشاورت سے بھی شہباز شریف نے عمران صاحب کو منع کیا تھا؟