Wednesday, May 8, 2024

شہباز شریف کیخلاف نیب راولپنڈی میں ایک اور کیس کھل گیا

شہباز شریف کیخلاف نیب راولپنڈی میں ایک اور کیس کھل گیا
April 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نیب راولپنڈی میں شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس کھل گیا۔

شہباز شریف ایک بار پھر نیب میں پھنس گئے۔ نیب راولپنڈی میں شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس کھل گیا۔ نیب راولپنڈی نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو نئے کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیب کی جانب سے طلعت مسعود کی بطور سربراہ پنجاب کوآپریٹو بنک تعیناتی کیس میں شہباز شریف کو شامل تفتیش کیا گیا ہے ۔ نیب کی دو رکنی ٹیم کل دن گیارہ بجے کوٹ لکھپت جیل جائے گی۔ احتساب عدالت لاہور سے اس ضمن میں اجازت بھی حاصل کرلی۔

 نئے کیس میں شہباز شریف سے تفتیش کرنے والی ٹیم میں حماد حسن اور عبدالماجد شامل ہوں گے۔