Friday, May 3, 2024

شہباز شریف کیخلاف الزامات ہیں تو عدالت میں کیس دائر کریں ، عطا تارڑ

شہباز شریف کیخلاف الزامات ہیں تو عدالت میں کیس دائر کریں ، عطا تارڑ
May 16, 2020

لاہور( 92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے کہا کہ اگر شہبا زشریف کے خلاف الزامات ہیں تو عدالت میں کیس دائر کریں، شہزاد اکبر کا دعویٰ کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے۔

مسلم لیگ ن کے ترجمان عطا تارڑ نے شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس  پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کے روزانہ کاغذ لہرانے کا مقصد   حکومت کی بری کارکردگی سے  توجہ ہٹانا ہے،شہبازشریف کا کیٹل فارم  ڈکلیئرڈ ہے،وہ باقاعدگی سے ٹیکس بھی دیتے ہیں ۔

عطا تارڑ نے کہا کہ  شہباز شریف پر 56 کمپنیاں سمیت کئی طرح کے الزامات ہیں لیکن کوئی کیس آگے نہیں بڑھ سکا ، انہوں نے کروڑوں کا ٹیکس ادا کیا مگر سرکار سے کوئی پیسہ نہیں لیا ، بیرون ملک  دوروں پر حکومتی پیسوں  سے ایک روپیہ نہیں لیا ۔