Thursday, May 9, 2024

شہباز شریف کی گرفتاری، نواز شریف کی ن لیگ کو سخت ردعمل دینے کی ہدایت

شہباز شریف کی گرفتاری، نواز شریف کی ن لیگ کو سخت ردعمل دینے کی ہدایت
September 28, 2020
لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان میں ن لیگی رہنماؤں سے ٹیلی فونک مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی گرفتاری پر ن لیگ رہنماؤں کو سخت ردعمل دینے کی ہدایت کردی۔ نوازشریف نے سینئر پارٹی قیادت کا آن لائن اجلاس طلب کر لیا، ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو احتجاجی تحریک میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے، مریم نواز احتجاجی تحریک کو لیڈ کر سکتی ہیں۔