Friday, April 26, 2024

راجہ ظفرالحق کی زیرسربراہی اپوزیشن وفدکی اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات

راجہ ظفرالحق کی زیرسربراہی اپوزیشن وفدکی اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات
October 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں اپوزیشن کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں راجہ ظفر الحق نے کہا قومی اسمبلی کا اجلاس جلد سے جلد بلایا جائے اور اجلاس میں شہباز شریف کی شرکت یقینی بنائی جائے۔ اسپیکر نے اجلاس چودہ دن کے اندر طلب کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو  میں راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے شہباز شریف کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے، گرفتاری بلاجواز ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر عبدالغفور حیدری بولے حکومت کی پشت پر فوج اور عدلیہ کے ہونے کا تاثر افسوسناک ہے، سب کچھ ایک پارٹی کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل صرف ایک بار عبدالولی خان کو ایسے گرفتار کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کو ٹارگٹ کرکے الیکشن پر اثرا انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک سے بھی رابطہ کیا جائے گا تاکہ مسائل کا حل نکل سکے۔