Thursday, April 25, 2024

شہباز شریف کی گرفتاری افسوسناک اور مضحکہ خیز ہے، نواز شریف کا رد عمل

شہباز شریف کی گرفتاری افسوسناک اور مضحکہ خیز ہے، نواز شریف کا رد عمل
October 5, 2018
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کاکہنا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ مضحکہ خیز ہے۔ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے طور پر شہباز شریف نے خدمت، امانت و دیانت کی شاندار مثال قائم کی۔ پاکستان کے عوام، غیر ملکی حکومتوں اور عالمی اداروں نے شہباز شریف کی خدمات کا اعتراف کیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت اس بدترین انتقام کی زمہ دار ہے۔ آج جو سلوک وہ مخالفین کے ساتھ روا رکھیں گے کل اس کے لئے انہیں بھی تیار رہنا چاہئیے یہی نظام قدرت ہے۔ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ شہباز شریف پر نہ ڈالے۔