Friday, April 19, 2024

شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات

شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات
November 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے بیٹے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو  قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی صحت سے متعلق آگاہ کیا  ،جبکہ نواز شریف کی ممکنہ بیرون ملک روانگی کے حوالے سے اعتماد میں بھی لیا۔ حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں  قید ہیں ۔  حمزہ شہباز کیخلاف نیب کی جانب سے  کیس فائل کیا گیا ہے  ۔ ا س سے پہلے حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں تھے جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ میں کوٹ لکھپت جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا گیا۔