Sunday, September 8, 2024

شہباز شریف کی چھاتی میں گلٹیوں کی موجودگی کا انکشاف

شہباز شریف کی چھاتی میں گلٹیوں کی موجودگی کا انکشاف
November 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) شہباز شریف کے طبی تجزیہ کی رپورٹ سامنے آ گئی ۔ چھاتی میں گلٹیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک گردے کے متاثر ہونے کے اثرات بھی موجود  ہیں۔ شہبازشریف کے طبی تجزیہ کی رپورٹس کی روشنی میں طبی ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دینے کی تجویز دے دی گئی۔ بڑی آنت کی اندرونی دیوار کے معمول سے بڑھنے اور اس میں پھیلائو پر ڈاکٹرز کا اظہار تشویش سامنے آیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے شہبازشریف کو کھلی، ہوادار، گرد سے پاک سورج کی روشنی والی جگہ پر رکھا جائے۔ کہتے ہیں پرہجوم اور زیادہ افراد کی موجودگی والی جگہ پر کینسر سروائیور کو رکھنا محفوظ نہیں۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اسلام آباد ایئرپورٹ سے نیب حکام کے ہمراہ لاہور پہچنچ گئے۔ شہباز شریف کو پانچ دن قبل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد لایا گیا تھا۔ شہباز شریف کو آج صبح ڈاکٹروں نے طبی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد لاہور جانے کی اجازت دی تھی۔