Saturday, April 20, 2024

شہباز شریف کی پنجاب ہاؤس میں چودھری نثار سے اہم ملاقات

شہباز شریف کی پنجاب ہاؤس میں چودھری نثار سے اہم ملاقات
April 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی پنجاب ہاوس اسلام آباد میں چودھری نثار علی خان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاست اور پارٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں کا مفاہمت کے معاملے کو آگے بڑھانے پر اتفاق بھی ہوا ۔پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں چودھری نثار علی خان نے تجویز دی کہ پارٹی کو اب بھی مفاہمت کی راہ پر چلنا چاہیئے ۔ اس موقع پر پارٹی کو خیر باد کہنے والے اراکین کا معاملہ بھی زیر بحث رہا ۔یاد رہے گزشتہ چند دنوں میں یہ دونوں رہنماوں میں ہونے والی دوسری ملاقات ہے ۔