Tuesday, April 16, 2024

شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی

شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں  21 ستمبر تک توسیع کر دی
September 16, 2020
لاہور ( 92 نیوز) شہباز شریف نے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی ، شہبازشریف نے کہا کہ اس بات پر اتفاق ہے کہ نواز شریف علاج  کروا کر واپس آئیں۔ اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف منی لانڈرنگ کسی میں لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئے ، شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ شہبازشریف کے وکلا کی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاپر عدالت نے ریمارکس دیے متعدد بار التواء کی درخواست منظور کر چکے،زیادہ لمبی تاریخ نہیں دے سکتے۔ اپوزیشن لیڈرنے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا،سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ، تواتر سے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی بالکل بے بنیاد ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاءکو بحث کا حکم دے دیا ، احتساب عدالت نے شہبازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ، غیررسمی بات چیت میں شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ میاں نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں۔ شہبازشریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،مسلم لیگ ن کے کارکن بھی عدالت پہنچے ، عدالت میں پیشی کے بعد شہبازشریف واپس روانہ ہوگئے۔