Friday, March 29, 2024

شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے فلور پر کی گئی غلط بیانی پکڑی گئی

شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے فلور پر کی گئی غلط بیانی پکڑی گئی
August 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے فلور پر ایک بار پھر غلط بیانی پکڑی گئی ، مریم نواز کی گرفتاری پر شہباز شریف کا  جذباتی بیان حقائق کے منافی نکلا ۔  مریم نواز کا8اگست کو نیب کے نام لکھا گیا خط 92 نیوز نے حاصل کر لیا۔ مریم نواز نے 3 بجے کے بعد نیب میں پیش ہونے کی سرے سے کوئی درخواست ہی نہیں کی تھی  جبکہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے فلور پر تقریر میں کہتے رہے مریم نواز نے 3 بجے کے بعد پیش ہونے کی درخواست کی تھی۔ مریم نواز نے نیب کو خط میں لکھا تھا کہ 23 جولائی کے نوٹس پر 31 جولائی کو نیب کے روبرو پیش ہو چکی ہوں  مزید معلومات سے متعلق ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ خط میں مزید سوالوں کے جواب جمع کروانے کے لئے مناسب وقت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ [caption id="attachment_236061" align="alignnone" width="500"]شہباز شریف ‏ قومی اسمبلی ‏ غلط بیانی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز قائد حزب اختلاف ‏ مریم نواز ‏ جذباتی بیان ‏ حقائق کے منافی ‏ ‏8اگست شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے فلور پر کی گئی غلط بیانی پکڑی گئی[/caption] نیب کو لکھے گئے خط  کے مندرجات سے واضح ہے کہ مریم نواز نے قومی احتساب بیرو کے روبرو پیش ہونے کی بجائے مزید مہلت طلب کی تھی۔