Saturday, April 20, 2024

شہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی اپیل

شہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی اپیل
October 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عوام سے مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی اپیل کر دی۔

ایک بیان میں صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کو بھرپور بنانے کے لیے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگلت بلتستان کے صوبائی اور اضلاع کے صدور کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔

میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کرکے حکومت پر عدم اعتماد کریں۔ ظالم حکومت سے نجات حاصل کیے بغیر ملک اور عوام کی معاشی حالت نہیں سدھرے گی۔ حکومت کو مزید وقت دینے کا مطلب عوام کی مزید تباہی، مزید مہنگائی، مزید بے روزگاری ہے۔