Thursday, May 9, 2024

شہباز شریف کی ضمانت کا تحریری فیصلہ آج بھی جاری نہ ہوسکا

شہباز شریف کی ضمانت کا تحریری فیصلہ آج بھی جاری نہ ہوسکا
April 16, 2021

لاہور (92 نیوز) شہباز شریف کی ضمانت کا معاملہ، تحریری فیصلہ آج بھی جاری نہ ہوسکا، عدالت نے شہبازشریف کی 50۔50 لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے شہبازشریف کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری نہ ہونے کی وجہ سے ضمانتی مچلکے بھی جمع نہ ہوسکے نہ روبکار جاری ہوئی۔

بینچ میں جسٹس سردار سرفراز احمد ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں۔