Thursday, May 9, 2024

شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
October 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے  صدر شہباز شریف کی مشکلات بڑھنے لگیں ،  شہباز شریف کیخلاف ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں ۔ سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ ساڑھے پانچ ماہ بعد 22 اکتوبر کو شہباز شریف کی ضمانت منسوخی  کیلئے نیب کی دائر کردہ اپیلوں کی سماعت کرے گا ۔ صاف پانی اور آشیانہ سکینڈلز میں نیب نے ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کر رکھا ہے ، لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔