Thursday, May 9, 2024

شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم پارٹی اجلاس آج لندن میں ہو گا

شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم پارٹی اجلاس آج لندن میں ہو گا
December 6, 2019
 لندن (92 نیوز) شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اہم پارٹی اجلاس آج لندن میں ہو گا۔ خواجہ آصف، ایازصادق، رانا تنویر، پرویز رشید، مریم اورنگزیب برطانیہ میں موجود ہیں۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن میں تقرریوں، آرمی چیف کی مدت اور اِن ہاؤس تبدیلی پر مشاورت ہو گی۔ مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کا وفد پیر کو وطن واپس پہنچے گا۔ وفد کے ارکان منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی تھی اور حکم دیا تھا کہ توسیع کے حوالے سے باضابطہ قانون سازی کی جائے۔