Tuesday, May 14, 2024

شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب سے 13 اپریل تک جواب طلب

شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب سے 13 اپریل تک جواب طلب
March 29, 2021

لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب سےتیرہ اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرنیب سے تیرہ اپریل کوجواب طلب کرلیا۔شہبازشریف کے وکیل نےمؤقف اختیار کیا کہ ریفرنس فائل ہو چکا ہے۔شہباز شریف نے آمدن سے زائد اثاثے ، منی لانڈرنگ ریفرنس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

شہباز شریف کی درخواست میں چیئرمین اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے شہباز شریف کو گرفتار کیا۔نیب ایک متنازعہ ادارہ بن چکا ہے،سپریم کورٹ بھی نیب پر اپنی آبزرویشن دے چکی ہے۔

درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز سمیت دیگر شریک ملزموں کو بھی ضمانت پر رہا کیا جاچکا ہے،منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پررہا کرنے کا حکم دیاجائے۔