Sunday, May 19, 2024

شہباز شریف کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی گئی

شہباز شریف کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی گئی
February 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر دی ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  قانون و انصاف ، اطلاعات و شنریات اور  امور کشمیر  کی قائمہ کمیٹیوں  سے شہبازشریف کی رکنیت  ختم کی گئی ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی درخواست پر ان کی  رکنیت ختم کی ۔